The Story Of A Female Pope (Pope Joan) Who Buried With Her New Born Daughter Short Biography Urdu.قصہ ایک خاتون پوپ کا جو اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ دفن کردی گئی

قصہ ایک خاتون پوپ کا جو اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ دفن کردی گئی۔ The Story Of A Female  Pope Who Buried With Her New Born Daughter.



آپ مسیحی پوپ کے بارے میں تو جانتے ہوں گے۔ موجودہ دور تک کل دو سو چھیاسٹھ پوپ آ چکے ہیں۔ جرمنی کے ایک چھوٹے سے گاؤں اینگل ہیم کے ایک مسیحی جوڑے کے گھر ایک بیٹی کی ولادت ہوئی جس کا نام جوآن رکھا گیا۔ جوآن نوجوانی میں ایک راھب لڑکے کے ساتھ  گھر سے بھاگ کر ایتھنز شھر پہنچ گئے اس دوران جوآن نے مرد کا روپ دھارے رکھا۔ کچھ عرصہ مدہوش زندگی گزارنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ وہ راھب نوجوان مصر چلا گیا۔ اور جوآن ایتھنز سے روم پہنچی جو اس وقت مسیحی اقتدار کا مرکز تھا جھاں وہ مرد راہب کا روپ دھارے رہی اسکی  پیشہورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر اسے مسیحی دنیا کا نیا پوپ بنا دیا گیا۔ مگر پوپ بن جانے کے بعد تھی تو وہ ایک عورت ہی ایک دن اپنے جزبات کی ہدت سے بےقرار ہو کر اپنا یہ راز اپنے خدمت گزار بالڈف پر افشاں کر بیٹھی پھر ذیادہ تر وقت اسی کے ساتھ گزارنے لگی۔ لوگ سمجھتے پوپ کسی خاص عبادت میں مشغول ہے۔ چند ہی ماہ گزرے تھے کہ جوآن کو معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہے۔ یہ خبر سن کر بالڈف نے خودکشی کا ارادہ کرلیا پھر جوآن نے اسے روک لیا اور یہ حکمت عملی بنائی کہ جب یہ بچہ پیدا ہوگا تو وہ لوگوں کو یہ احساس دلائے گے کہ یہ تو خدا کا معجزہ ہے۔ ایک دن پوپ جوآن قحط سالی سے نجات کے لئے ایک جلوس کی قیادت کر رہی تھی کہ دفعتاً اسے شدید درد اٹھا اور یہ چکراکر گر پڑی پھر لوگوں نے وہ منظر دیکھا کہ انہیں یقین کرنا مشکل ہوگیا جوآن اور بالڈوف نے اسے معجزے کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی۔ لیکن لوگ غیزوغزب سے بےقابو ہوگئے اور پوپ جوآن کو پتھر مارکر اسے اور اسکی بچی کو سنگسار کردیا۔


تحریر مزمل۔

تفصیلی معلومات کے لئے ویدیو دیکیھیں۔

Comments